وارنٹی کی شرائط و ضوابط
یہ شرائط ایپکس پروڈکٹس کی وارنٹی رجسٹریشن پر لاگو ہوتی ہیں۔
- * وارنٹی: 1 سال یا 40,000 کلومیٹر، جو بھی پہلے مکمل ہو۔
* وارنٹی صرف مینوفیکچرنگ ڈیفیکٹ کی صورت میں قابلِ اطلاق ہوگی۔
* وارنٹی صرف اس صورت میں ہوگی جب پروڈکٹ کو درست طریقے سے انسٹال اور نارمل حالات میں استعمال کیا گیا ہو۔
* خراب، پھٹا ہوا، کٹا ہوا یا لیک ہونے والا بوٹ وارنٹی میں شامل نہیں ہوگا۔
* غلط انسٹالیشن، حادثے، غلط استعمال، تبدیلی یا عام گھسائی کی وجہ سے ہونے والا نقصان وارنٹی میں شامل نہیں ہوگا۔
* ہر وارنٹی کلیم معائنے اور APX کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
* وارنٹی کلیم کے لیے خریداری کا ثبوت پیش کرنا ضروری ہوگا۔